اسلام آباد : جنوبی پنجاب میں بغاوت:کیا عمران خان پارٹی اختلافات پرقابوپالیں گے؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق تھوڑے عرصے سے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے صفوں میں بغاوت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں اورپھرجنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی ممبران نے اس کوسچ کردکھایا،

دوسری طرف بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگریہ صورت حال رہی تو پھرعثمان بزدار کے خلاف اورعمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو سکتی ہے

دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں‌ کہ اپوزیشن رہنماؤں نے بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے رابطے کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے شدید اختلافات کا اظہار کیا تھا جس سے اپوزیشن کے مؤقف کو تقویت ملی تھی۔

تاہم نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی طاہر ملک نے اس حوالے سے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے جنوبی پنجاب سے ایک بغاوت کی صورتحال بن گئی ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان شدید مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ عمران خان کے لیے اس قسم کے حالات پہلی مرتبہ نہیں بلکہ شروع دن سے ہی آرہے ہیں اوروہ ہرمرتبہ کامیاب ہی ہوئے اوراب بھی کامیابی عمران خان کا مقدرہوگی

Shares: