استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان عقاب کیلئے دوبارہ رجوع کرلیا

آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا۔
0
93
ipp tareen

استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان عقاب کیلئے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کرلیا

استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان عقاب کیلئے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کرلیا ہے اور استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست دے دی گئی ہے جس میں آئی پی پی نے درخواست میں الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان مانگا ہے تاہم خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھاکہ اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے، یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان بھی واپس لے لیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا تھا اور فیصلے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے پرپہنچاہےکہ آل پاکستان مسلم لیگ کاکوئی پارٹی عہدیدار نہیں اور اب پارٹی کا کوئی وجود نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ
فیصلے کے متن کے مطابق اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہ کرا سکی لہٰذا اسے ڈی لسٹ کیا گیا اور الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ خودساختہ پارٹی عہدیدارن کی جانب سے انتخابی نشان کی درخواست مستردکی جاتی ہے اور اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔

Leave a reply