دبئی سےاسرائیل جانیوالے طیارے کا واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی, سکیورٹی حکام
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دبئی سےاسرائیل جانیوالے طیارے کا واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی-
دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں موجود سول لباس میں ملبوس پائلٹس کی سیکنڈ ٹیم نے ایمرجنسی لینڈنگ کرائی،اسرائیلی اعلیٰ عہدیدار کے مطابق یہ پائلٹس نہ ہوتے تویہ ایک اور نائن الیون یا1976جیسی ہائی جیکنگ بن جاتی، طیارے میں سول لباس میں ملبوس پائلٹس کی ٹیم کی رپورٹ تاحال مصدقہ نہیں۔
جبکہ پرواز کی سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے پر اسرائیلی میڈیا نے پائلٹ پر خودکشی کی کوشش کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے،اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق طیارے کے زیرتفتیش معاون پائلٹ کا تعلق عمان سے ہے،سکیورٹی حکام کے مطابق طیارہ واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی۔
دوسری جانب سینئر اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ اماراتی ائیر لائن پر سب سے بڑی تباہی کو روک دیا گیا ہے، ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اس نے طیارہ کریش کرنے کے لیےکنٹرول سنبھالنےکی کوشش کی تھی۔
مزید پڑھیں





