دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز میں چاقو سے زخمی ہونیوالے پائلٹ کی ویڈیو سامنے آ گئی

دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کے طیارے میں زخمی ہونے والے پائلٹ کی ویڈیو سامنے آ گئی-
اسرائیلی حکام کے مطابق، اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے فوراً بعد، عمانی کو-پائلٹ نے اماراتی پائلٹ کو چاقو گھونپا اور زبردستی طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔ یہ پائلٹ روس یا یوکرین سے تعلق نہیں رکھتے جیسا کہ ابتدا میں سمجھا گیا تھا۔
زخمی ہونے والے پائلٹ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پائلٹ کو کافی زیادہ زخمی حالت میں طبی امداد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-
https://x.com/scorpion_intel/status/2105242348775243834?s=20
اس کشمکش کے دوران، پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کا ایک عمومی سگنل اور پھر ایک اور ہنگامی سگنل بھیجا جس سے طیارے کے ممکنہ طور پر ہائی جیک ہونے کا اشارہ ملتا تھا؛ اس دوران طیارے کا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا اور وہ ایک منٹ کے اندر 14,000 فٹ (تقریباً 4,200 میٹر) نیچے آیا، جس کے بعد اسے شمال مغربی سعودی عرب کے شہر تبوک کے ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔
https://x.com/DrEliDavid/status/2105221648207008109?s=20
کاک پٹ سے آنے والی ہنگامہ آرائی کی آواز سن کر اسرائیلی مسافروں اور فلائٹ عملے نے کو-پائلٹ کو قابو کر لیا؛ اس مرحلے پر اس کے ارادے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
فلائی دبئی کی پرواز کے دوران پیش آنے والے خوفناک واقعے پر مسافر کی والدہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ’دو دیگر پائلٹوں نے کنٹرول سنبھال لیا‘ایک مسافر کی والدہ نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”اس شخص نے چاقو نکالا اور پائلٹ کو ہلاک کرنے کی کوشش کی،“ انہوں نے مزید بتایا کہ طیارے کا توازن بگڑنے سے قبل ان کی بیٹی نے چیخ و پکار اور مدد کے لیے پکارنے کی آوازیں سنی تھیں۔
https://x.com/RT_India_news/status/2105231027648311406?s=20
اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی جائزے کے بعد اس واقعے کی ممکنہ ’دہشت گردانہ‘ کارروائی کے طور پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کے واقعے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،اسرائیل کی دھمکی
اسرائیل کی ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار نے 'آئی 24 نیوز' کے زوی یہیزکیلی کو بتایا کہ اسرائیل 'فلائی دبئی' (flydubai) کی پرواز FZ1073 کے واقعے میں ایران کے ممکنہ ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
عہدیدار نے کہا، "اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہاں ایک ایسی تباہی ٹل گئی ہے جو اسرائیل کے لیے 'نائن الیون' (9/11) جیسا سانحہ بن سکتی تھی۔"
مزید پڑھیں





