Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایم پی اے کے نام پر دکانداروں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار


ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے ) پیر مجیب الحق کے نام پر دکانداروں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے گروہ کے ایک کارندے کو بدین سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔


دادو کی اے سیکشن پولیس نے ایس ایچ او بینظیر جمالی کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ گوری کو بدین سے گرفتار کیا اور اسے دادو منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ گروہ رکنِ صوبائی اسمبلی دادو پیر مجیب الحق کے نام کا استعمال کرتے ہوئے مختلف دکانداروں سے موبائل فون کے ذریعے مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کرتا رہا ہے، شاہی بازار کے کپڑا تاجر طارق سرہیو کی مدعا پر ملزم کے خلاف مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ فراڈ کے اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اس گروہ کے دیگر ملزمان اور متاثرہ دکانداروں کے حوالے سے بھی اہم معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔