Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اب بھارت میں سکون محسوس نہیں ہوتا: سنجے دت


اداکار سنجے دت نے گاندھی جینتی کے موقع پر شیکھر سمن کے شو ’شیکھر ٹونائٹ‘ کی خصوصی قسط میں اپنے معروف کردار ’منّا بھائی‘ کے انداز میں سیاسی طنز پیش کیا۔


تقریباً ۵؍ منٹ کے اس طنزیہ حصے میں انہوں نے فرضی طور پر خود کو ملک کا وزیراعظم تصور کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر ملکی دوروں، سرکاری مقامات پر سیاسی لیڈروں کی تصاویر اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر طنزیہ تبصرے کئے۔


سنجے دت نے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب ملک میں پہلے جیسا امن و سکون محسوس نہیں ہوتا۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کے تین بندروں کا حوالہ دیتے ہوئے ’’چوتھے بندر‘‘ کی ضرورت بھی بیان کی، جو غلط ہوتا دیکھ کر اسے درست کرنے کی کوشش کرے۔


معروف اداکار سنجے دت نے گاندھی جینتی کے موقع پر شیکھر سمن کے شو ’شیکھر ٹونائٹ‘ کی خصوصی قسط میں اپنے مشہور کردار ’منّا بھائی‘ کے انداز میں سیاسی طنز پیش کیا۔ جمعہ کو نشر کی گئی خصوصی قسط کے ایک حصے میں سنجے دت نے تقریباً ۵؍ منٹ کیلئے خود کو فرضی طور پر ہندوستان کا وزیراعظم تصور کیا اور اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں ملک کے سیاسی حالات، مہاتما گاندھی، وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا حوالہ دیا۔


طنزیہ سیشن سے قبل ملک کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ انہیں اب ہندوستان میں پہلے جیسا امن و سکون محسوس نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا، ’’اس ملک کے لوگ بہت پیارے ہیں اور یہاں امن ہونا چاہئے۔ میں اب اپنے ملک میں وہ سکون محسوس نہیں کر پاتا۔ ہم ہندوستانی بڑے دل والے اور مہمان نواز لوگ ہیں، ہم نے بہت کچھ دیا ہے اور ہمیں ہمیشہ ایسا ہی رہنا چاہئے۔ میں شیو جی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ پرانے دن جلد واپس آ جائیں۔ ‘‘