Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ہمت ، تحریر: محمد عثمان

نقطہ نظر
m usman blog

” ذرا دریا کی تہہ تک تو پہنچ جانے کی ہمت کر

تو پھر اے ڈوبنے والے کنارا ہی کنارا ہے “

(ماہر القادری)


” ہمت ایک شاہانہ عزم کا نام ہے جو زندگی کو مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے تیار کرتا ہے۔ ہمت ایک قصد کا نام ہے جو چیلنجوں کا سامنا کرتے وقت صبر کا ہاتھ نہیں چھوٹنے دیتا۔ ہمت ایک خواہش کا نام ہے جو آزمائش کا مقابلہ کرنے کی قوت بخشتی ہے۔ ہمت نام ہے اس دلیری کا جو خطروں میں مایوس نہ ہونے دے۔ ہمت نام ہے ایسی توفیق کا جو تھکنے نہ دے۔ “

معزز قارئین!

ہمت والوں نے زندگی کے پیچیدہ راستوں میں خود کو چھوڑنے اور گم کرنے کے بجائے ہمیشہ سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوتا ہے۔ ہمت والے لوگوں میں ایک خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ کبھی ہتھیار نہیں ڈالتے، چاہے زندگی میں کیا ہی کیا دکھ، درد اور اذیتیں پیش آئیں؛ ہمت والے انہیں چھوتے ہیں اور مشکلات کی چھاؤں میں بھی وہ آگے بڑھتے ہیں اور جدوجہد میں جلتی ہوئی راہوں کو اپناتے ہیں۔ زندگی میں ہر ایک مقام پر ہمت کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ شخصی حیثیت سے ہو یا کارپوریٹ دائرہ کار میں مقابلہ کرنا ہو۔ ہمت ایک ایسی ڈھارس باندھتی ہے کہ ہمیں بےبسی، لاچاری، مایوسی اور نا امیدی کے اندھیروں سے نکال کر نمٹنے اور نمبرد آزما ہونے کی طاقت دیتی ہے۔ بقول شاعر:


” گر ہمت کرے انساں تو پھر کیا نہیں اس کے بس میں

یہ ہے کم ہمتی جو بے بسی معلوم ہوتی ہے “


آخر الکلام یہ کہ:

ہمت ایک ایسا اختیار اور رضا مندی کا جذبہ ہے جس سے قوت و طاقت، سخاوت و شجاعت، جرأت و استقامت، دلیری اور بہادری جنم لیتی ہے۔ ہمت ایک ایسا جذبہ ہے جس سے ہمارے جسم و جاں اور روح و قلب کو تقویت ملتی ہے۔ ایک ایسا جذبہ جو ہمیں جھکنے نہیں دیتا، جو ہمیں رکنے نہیں دیتا، جو ہمیں باز نہیں آنے دیتا، جو ہمیں چلائے جاتا ہے... چلائے جاتا ہے اور بس چلائے جاتا ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL