پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے نومولود اغوا

مصنف:
صوبائی دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سےنومولود اغوا ہوگیا۔ شبقدر سے تعلق رکھنے والے حشمت کا کہنا ہے کہ وہ پرسوں اپنی اہلیہ کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) لائے تھے، جہاں ڈاکٹر نے انہیں داخل کر لیا۔
بعد ازاں، انہیں بتایا گیا کہ ان کے ہاں بچہ خیریت سے پیدا ہوا ہے تاہم چند ہی لمحوں بعد حشمت کو اطلاع ملی کہ نومولود بچہ غائب ہو گیا ہے۔
والدین بچے کی تلاش میں پولیس اور دیگر متعلقہ افسران کے پیچھے بھاگتے رہے تاہم تاحال بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ایل آر ایچ انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
مزید پڑھیں





