پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو عوامی پذیرائی نہ مل سکی، سڑکیں سنسان

ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور یارک ٹول پلازہ پر ہفتوں کی تشہیر کے باوجود پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو خاطر خواہ عوامی حمایت نہیں مل سکی۔
ذرائع کے مطابق یارک ٹول پلازہ سے پی ٹی آئی کی ریلی صرف چند سو افراد کے ساتھ واپس لوٹ گئی، جبکہ شاہراہوں کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ دعوؤں کے برعکس شرکاء کی کم تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے اس مارچ میں دلچسپی نہیں لی۔
جلسہ گاہوں میں خالی خیمے، سنسان سڑکیں اور عوام کی عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے لکی مروت تک شرکت انتہائی کم رہی، جبکہ منتظمین پر خالی گاڑیاں چلانے اور پرانی فوٹیج دکھانے کا الزام ہے۔ صوبے کو درپیش سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عوام کی بڑی تعداد نے مارچ سے لاتعلقی اختیار کیے رکھی۔
ایک طرف شہری سڑکوں کی بندش کے باعث پریشان رہے، تو دوسری طرف صوبائی حکومت پر ناکامی چھپانے کے لیے مختلف حربے استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا۔ سیکیورٹی کی نازک صورتحال کے باوجود عوامی شاہراہوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے عوام نے اس احتجاج میں شرکت سے گریز کیا۔





