اڑن طشتری کی اطلاع ملنے پر بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی پروازیں

یہ چیز شام 4بجے تک ہوائی اڈے کے مغرب کی طرف کھلی آنکھوں سے دکھائی دے رہی تھی
UFO

منی پور: فضائی حدود میں مبینہ اڑن طشتری کی اطلاع ملنے پر بھارتی فضائیہ حرکت میں آگئی-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اتوار کو منی پور کے امپھال ہوائی اڈے کے قریب ایک ’نامعلوم فلائنگ آبجیکٹ‘ (یو ایف او) دیکھے جانے کی اطلاع پر دو رافیل لڑاکا طیارے فوراً روانہ کیے ہسیمارا ایئر بیس سے لانچ کیے گئے رافیلز کو کچھ بھی نہیں مل سکا پہلا طیارہ ائیربیس پر واپس آیا اور دوسرے کو دوبارہ چیک کرنے کے لیے علاقے کی طرف تعینات کیا گیا، لیکن اس سے بھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا جس کے بعد ہندوستانی فضائیہ کی مشرقی کمان نے کہا کہ اس نے اپنے فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا ہے۔

فری فلسطین کی شرٹ پہنے سٹیڈیم میں جانیوالےنوجوان پر مقدمہ درج

حکام نے اسے اڑتی ہوئی نامعلوم چیز کہاہے،اس کی وجہ سے دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا اور تین دیگر تاخیر کا شکار ہوئیں تقریبا تین گھنٹے کے بعدپروازیں معمول پر آ گئیں ایئرپورٹ ڈائریکٹر چپیمی کیشنگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان نے کہاگیا ہے کہ امپھال کی فضائی حدود میں کوئی نامعلوم چیز نظر آنے کی وجہ سے دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا اور تین روانہ ہونے والی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجاز حکام کی طرف سے کلیئرنس ملنے کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ایئر ٹریفک کنٹرول کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ انہیں دوپہر 2.30بجے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ ہوائی اڈے کے قریب کوئی اڑتی ہوئی چیز نظر آرہی ہےعہدیدارنے بتایاکہ یہ چیز شام 4بجے تک ہوائی اڈے کے مغرب کی طرف کھلی آنکھوں سے دکھائی دے رہی تھی۔

روسی صدر اگلے ہفتے ورچوئل جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

https://x.com/imAdityaRathore/status/1726519687385956803?s=20
ہندوستانی فضائیہ کی مشرقی کمان نے ایکس پر کہا کہ آئی اے ایف نے امپھال ہوائی اڈے سے بصری معلومات کی بنیاد پر اپنے فضائی دفاعی ردعمل کے طریقہ کار کو چالو کیا اس کے بعد وہ چھوٹی چیز نہیں دیکھی گئی،اس دوران منی پور کے امپھال میں بیر ٹکندرجیت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی کارروائی کئی گھنٹوں تک روک دی گئی۔

Comments are closed.