بھارت: 21 کروڑروپے کی یورینیم پکڑی گئی،خوف ہی خوف

مہاراشٹر:بھارت: 21 کروڑروپے کی یورینیم پکڑی گئی،خوف ہی خوف،اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ممبئی کے ناگ پڈا علاقے میں قدرتی یورینیم کے غیر قانونی قبضے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

پولیس حکام کے مطابق ناگ پڈا کے علاقے میں پکڑی جانے والی یہ یورینیم بہت اچھی قسم کے ہے اوربہت زیادہ قیمتی بھی ہے ،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے 21 کروڑ روپےسے زائد مالیت کا تقریبا 7 کلو 100 گرام قدرتی یورینیم ضبط کرلی ہے

مہاراشٹرا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف اٹامک انرجی ایکٹ ، 1962 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اورواقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں

Comments are closed.