اردن میں آتشزدگی کا بڑا واقعہ، 13 پاکستانی جاں بحق

0
38

اردن میں آتشزدگی کا بڑا واقعہ، 13 پاکستانی جاں بحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے شہر کراماہ میں ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں آٹھ بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں .

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں، دو پاکستانی خاندان فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر تھے جہاں آگ لگی، 3 پاکستانی زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا .آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں‌ ہو سکی،آگ لگنے کا واقعہ دریائے اردن کے کنارے واقع کراماہ شہر میں پیش آیا

Leave a reply