شہریوں کی حراست، اردن نے احتجاجا اپنا سفیر واپس بلا لیا
اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے اسرائیل میں اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے،
سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر
عمان ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے اسرائیل میں اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے، ذرائع کے مطابق ادرن کی طرف یہ اقدام اسرائیلی حکام کے ہاتھوں کئی ماہ سے گرفتار دو شہریوں کو رہا کرنے کے مطالبے کو پورا کرنے سے انکار پر احتجاجاً سامنے آیا ہے۔ اردن کے مطابق مذکورہ شہریوں کو بنا کسی الزام کے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا،
ایمن الصفدی نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہبہ اللبدی اور عبدالرحمن مرعی کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور ان دونوں کی جانوں کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ وزیر خارجہ کے مطابق یہ حکومت کی جانب سے پہلا قدم ہے۔ انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں،