ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے روسی ہم منصب پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
بات چیت میں شام اور لیبیا کی صورت حال پر غور کیا گیا۔
صدر اردگان نے کہا کہ اسد انتظامیہ کی طرف سے ادلیب میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نے انسانی بحران پیدا کر دیا ہے جس سے نہ صرف امن کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ ترکی کی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ شام میںاس وقت امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔