اردو یونیورسٹی اور فلم ساز ادارے کے مابین ایم او یو سائن
اسلام آباد ، ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد اور ویمن تھرو فلم کے مابین فلم پروڈکشن اور فلم بینی کا معاہدہ طے پایا۔ معروف فلم ساز ادارے کے تحت فیڈرل اردو یونیورسٹی کے میڈیا کے طلبہ کو فلم کاری سکھائی جائے گی۔ 5 مارچ کو یونیورسٹی میں ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سلسلے میں فلم دکھائی جائے گی۔ ایم او یو پر دستخط بروز جمعہ 2 فروری کو ہوئے۔ فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے کیپمس انچارج ڈاکٹر احتشام الحق پڈا اور ویمن تھرو فلم کی پروجیکٹ ہیڈ عروبہ نثار نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار علیم رضا، انچارج ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شیر جونی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سکندر علی اور ایچ او ڈی شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز ڈاکٹر عظمی سراج بھی موجود تھے۔
ایم او یو سائن کرتے ہوئے انچارج کیمپس ڈاکٹر احتشام الحق پڈا کا کہنا تھا کہ اردو یونیورسٹی اکیڈمک تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی کام پہ بھی یقین رکھتی ہے۔ طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا یونیورسٹی کے نصب العین میں شامل ہے۔ فلم تھرو ویمن کی صورت میں سٹوڈنٹس کو عملی پلیٹ فارم کہنا خوش آئند ہے۔ ویمن تھرو فلم کی پروجیکٹ ہیڈ عروبہ نثار اور یمنی کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے کو امریکہ سمیت مختلف ممالک کے اداروں اور فلم ساز تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔ فلم کے ذریعے سماج کے مسائل اجاگر کرنا خاص کر طلبہ اور خواتین کو ترقی کی راہ دکھانا ان کا مقصد ہے۔ یونیورسٹی طلبہ کو پریکٹیکل فیلڈ کی طرف راغب کرنا نیز ان کی خدادا صلاحتیوں کو پالش کرنا بھی ہمارا ہدف ہے۔
انچارج شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر شیر یونی نے فلم ساز ادارے کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ دونوں اداروں کی شراکت سے ماس میڈیا کے طلبہ کو عملی میدان میں کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ فیڈرل اردو یونیورسٹی کے اندر فلم بینی سے طلبہ کو نئے آئیڈیاز ملیں گے۔ اسسٹنٹ پروفیسر ماس کمیونیکیشن ڈاکٹر سکندر علی کا کہنا تھا کہ فلم سازی اور پروڈکشن بطور مضمون متعارف کرا رہے ہیں۔ نصاب کی تدوین کر رہے ہیں۔ ماس کمیونیکیشن کے اندر فلم ایک اثر دار شعبہ ہے۔
رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد
وزیر اعظم بن کر بلوچستان کے لاپتا افراد کا مسئلہ حل کروں گا۔بلاول
”مچھ“ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد جہنم واصل
بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب
بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب