اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر عہدے سے فارغ

سینئر ترین پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگایا جائے گا
0
62
urdu univetsity

کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کو عہدے ہٹا دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا، وفاقی اردویونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ ڈاکٹر ضیاء الدین کوعہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا۔

جبکہ اس حوالے سے وزارت تعلیم نے کہا کہ سینئر ترین پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگایا جائے گا اور ڈاکٹر ضیاء الدین سے متعلق وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پینشن کے پیسے نہیں دے رہے تھے، وہ نئے ملازمین بھرتی کررہے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری
الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کے لیے 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری
سونے کی قیمتوں میں کمی
بریسٹ کینسر …… لوگ کیا کہیں گے۔۔؟ (محمد نورالہدیٰ)
اگر پاکستان سے سپورٹر بھی یہاں ہوتے تو اور اچھا لگتا، بابراعظم

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی جامعہ اردو مٰیں نئی تبدیلیاں بارے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاالدین نے حکمت عملی بنائی تھی اور یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جانے کا امکان بتایا تھا۔ انتظامیہ نے منصوبے پر عمل اور داخلوں کی تعداد میں اضافے کی حکمت عملی تیار کرلی تھی۔

یاد رہے کہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرضیاالدین کا کہنا تھا کہ سال میں ایک کی بجائے دو مرتبہ داخلے کئے جائیں گے، کوشش کی جائیگی کہ درمیان میں نئے بیج شروع کئے جائیں اور وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس جلد ہی بلایا جائیگا، ایڈمیشن فیس میں سے کچھ حصہ انفرا اسٹرکچر پر لگایا جائیگا، لیب کے کیمیکلز، ملٹی میڈیا اور کمپیوٹرز پر بھی رقم خرچ کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ کے بجٹ میں کٹ لگایا گیا ہے، جامعات کا پیسہ سیلاب متاثرین کی مدد پر خرچ ہوا ہے۔

Leave a reply