پاکستان کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو ان کے صوفیانہ کلام کی بناء پر نا صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا بھر میں ان کی موسیقی کو پسند کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں جن میں جرمن سفیر برائے پاکستان برنہارڈ شلیگ ہیک بھی شامل ہیں-
باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں جرمن سفیر برائے پاکستان برنہارڈ شلیگ ہیک نے عابدہ پروین کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے دو تصاویر شئیر کیں جس میں وہ موبائل پر عابدہ پروین کی موسیقی سن رہے ہیں-
صوفیانہ کلام کی ملکہ #عابده_پروين کی روح پرور آواز کا میں مداح ہوگیا ہوں! اردو زبان نہ سمجھنے والوں کے دلوں پر بھی عابدہ جی کی موسیقی سحر طاری کردیتی ہے۔ عابدہ جی، آپ کو سالگرہ مبارک! صوفیانہ موسیقی میں آپ کا کوئی ثانی نہیں!#HappyBirthdayAbidaParveen #AbidaParveen pic.twitter.com/54x3g3JK4M
— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) February 20, 2021
ٹوئٹ میں تصاوہر چئیر کرتے ہوئے برنہارڈ نے لکھا کہ صوفیانہ کلام کی ملکہ عابده پروين کی روح پرور آواز کا میں مداح ہوگیا ہوں اردو زبان نہ سمجھنے والوں کے دلوں پر بھی عابدہ جی کی موسیقی سحر طاری کردیتی ہے۔
جرمن سفیر نے ٹوئٹ کے آخر میں عابدہ پروین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ صوفیانہ موسیقی میں آپ کا کوئی ثانی نہیں!۔
انہوں نے ہیش ٹیگ عبادی پروین اور ہیپی برتھ ڈے عابدی پروین بھی استعمال کیا-
واضح رہے کہ 2012 میں پاکستان کی فخر اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کو ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازسے بھی نوازا گیا تھا۔