باغی ٹی وی : یورو کپ فٹ بال ، گروپ سٹیج مکمل ہو گیا

یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یورو کپ فٹبال کا گروپ اسٹیج مکمل ہو گیا ہے یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ میں آج آخری دو گروپ میچ کھیلے جائیں گے۔16 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔

جرمنی اور ہنگری کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر جبکہ پرتگال اور فرانس کا میچ بھی 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوا ۔گروپ ایف سے فرانس ، جرمنی اور پرتگال پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں‌

گروپ ایف کے پہلے میچ میں جرمنی اور ہنگری کی ٹیمیں فٹ بال ارینا، میونخ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ جرمنی کی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.

گروپ ایف کا دوسرا میچ عالمی چیمپئن فرانس اور دفاعی چیمپئن پرتگال کے درمیان پوسکز ارینا، بڈاپیسٹ میں کھیلا جائے گا۔ فرانس گروپ میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ پرتگال تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Shares: