بھارتی اداکارہ عرفی جاوید جو کہ اکثر اپنے ملبوسات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں. عرفی ایسا لباس زیب تن کرتی ہیں جو کسی بھی ایشیائی سوسائٹی میں شاید ناقابل قبول ہے . اداکارہ کئی بار اپنے لباس کی وجہ سے ہی مشکل کی زد میں آئیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی مالک ہیں اور ان کا جو دل کریگا وہ وہی پہنیں گی. لیکن عرفی جاوید نے کر دیا ہے سب کو حیران اور پریشان کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے سٹائل کا لباس زیب تک کرکے جھوم رہی ہیں. ہانیہ عامر کے جیسا لباس پہن کر سر پر دوپٹہ اوڑھ کر عرفی کی طرف سے جاری کردہ اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی مل رہی ہے. عرفی جاوید نے سوشل میڈیا

پر یہ وڈیو پوسٹ‌کر کے لکھا کہ ”حالہ کے لئے میری محبت” . یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کو پاکستان سمیت انڈیا میں بھی بہت پذیرائی ملی . اس ڈرامے میں ہانیہ عامر نے حالہ کا کردار ادا کیا ہے، حالہ کے کردار کی معصومیت نے شائقین کو اپنی طرف راغب کیا. دوسری طرف فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو اتنا سراہا گیا ہے کہ شائقین کی خواہش ہے کہ ایک بار پھر دونوں کسی ڈرامے میں دکھائی دیں‌.

Shares: