اداکارہ عرفی جاوید نے گزشتہ دنوں رنبیر کپور کو لیا آڑھے ہاتھوں لیکن اب انہوں نے لے لیا ہے یوٹرن ، انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی رنبیر کپور کے بارے میںغلط یا توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کئے. انہوں نے میڈیا پر برستے ہوئے کہا کہ جب کوئی خبر لگاتے ہیں تو اس کے بارے میں تصدیق تو کر لیا کریں بلاوجہ ہی کوئی خبر لگا کر کنٹرورسی نہ بنا دیا کریں. عرفی جاوید نے کہا ہے کہ میرے دل میں رنبیر کپور کیا ہر کسی ایکٹر کے لئے احترام
ہے وہ الگ بات ہے کہ کس کو کسی کی اداکاری یا فیشن کاانداز پسندہے یا نہیں. یاد رہےکہ چند دن پہلے رنبیر کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عرفی جاوید کا فیشن بہت ہی برا ہے مجھے پسند نہیں ہے . اس پر عرفی سے جب سوال ہواتھا تو انہوں نے کہا تھا کہ رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے وہ مجھے یا میرے فیشن کو پسند کرے یا نہ کرے مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا. اس پر میڈیا میں کافی وبال مچا اور اب عرفی جاوید اپنے بیان سے ہی مکر گئی ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا.