افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے فوری کاوشوں کی ضرورت ہے: آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی برادری کی فوری کاوشوں کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغانستان اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی کردار، کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی برادری کی فوری کاوشوں کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.