عروسہ قریشی کا مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام

0
94

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروسہ بلال قریشی کا کہنا ہے کہ مسکراہٹ بھی ایک دُعا ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عروسہ بلال قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے سہاہ رنگ کا لناس زیب تن کیا ہے اور مسکرا رہی ہیں تصاویرکرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے معنی خیز پیغامات بھی لکھے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CE4ajhpFzWM/?utm_source=ig_embed
اداکارہ عروسہ قریشی نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مسکراہٹ بھی ایک دُعا ہے لیا کیجئے دیا کیجئے ۔

عروسہ نے اپنی ایک اور خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خود کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اُس کے حسن و جمال پر یارو کالے کپڑے کمال لگتے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CE4bvp4Fsoa/?utm_source=ig_embed
اداکار نے ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مانا کہ تم لفظوں کے بادشاہ ہو، پر ہم خاموشی پہ راج کرتے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CE4c3uolTZW/?igshid=1dc5zbhybu1gi
عروسہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر اُن کے مداح اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریفیں کر رہے ہیں اور اُن کی شاعری بھی خوب محظوظ ہو تے ہوئے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں-

مایا علی کو محبت کب ہو گی بتا دیا

عائشہ عمر انسٹا گرام پر 40 لاکھ فالوورز ہونے پر مداحوں کی شکرگزار

Leave a reply