انڈین اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مبارکباد سوشل میڈیا پر دی جس پر نسیم شاہ نے انکو جواب میں شکریہ بھی کہا۔ اس سے پہلے بھی اروشی روٹیلا کئی بار نسیم شاہ سے سوشل میڈیا پر پیار محبت جتاتی رہتی ہیں۔اروشی نسیم شاہ کی مداح معلوم ہوتی ہیں کیونکہ انہوں نے متعدد مرتبہ ایسے بیانات دئیے اور وڈیوز شئیر کی ہیں کہ جس سے محسوس ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی یا اس سے بھی آگے کا تعلق ہے. یہاں تک کہ ایشیا کپ کے دوران یہ خبریں گردش کرتی
رہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور بہت جلد شادی کرنے والے ہیں. اُروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ مسکرانے کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔اس کے بعد ان دونوں کے حوالے سے نہ رکنے والی چرچہ کا آغاز ہوا لیکن ایسی خبریں اور چرچا اس وقت دم توڑ گئیں جب نسیم شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ اروشی روٹٰیلا کون ہے.







