عروہ حسین کی شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ عروہ حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

باغی ٹی وی :اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی -تصویر شئیرکرتے ہوئے اداکارہ نے شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔


عروہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بننے پر مجھ سمیت پورے پاکستان کو آپ پر بہت فخر ہے۔

اداکارہ کے ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے قومی کرکٹر کو عالمی اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔


https://twitter.com/SabihaNaz19/status/1315703061382340614?s=20
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی میں 10ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں 20 اوورز کی کرکٹ میں شعیب ملک 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن چکے ہیں۔

Comments are closed.