معروف اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہے. عروہ اور فرحان نے یہ خوشخبری اس وقت دی جب وہ لکس سٹائل ایوارڈز میں شرکت کےلئے جا رہے تھے. دونوںنے جیسے ہی یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی تو ان کو سوشل میڈیا پر مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا. دونوں کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر اب پہلے مہمان کی آمد ہے. عروہ اور فرحان کے درمیان کافی عرصہ تک بات چیت کا سلسلہ بند رہا اور ان کی طلاق کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں یہاں تک کہ کہ ایک ہی تقریب میں دونوں الگ الگ آتے اور ایک دوسرے کے ساتھ بات بھی نہ کرتے.
جبکہ فرحان کینڈا میں ہونے والے ہم ایوارڈز میںہانیہ عامر کے ساتھ آئے اور عروہ اکیلی ان ایوارڈز میںگئیں . دونوں کافی مہینوں تک ایک دوسرے کے ساتھ بھی نہیں رہے، اس دوران طلاق کی خبریں چلتی رہیں لیکن دونوں نے ہی ایسی خبروں کی نہ تصدیق کی نہ ہی تردید کی. لیکن ”جب ان دونوں کی فلم ٹچ بٹن آئی اس دوران ان دونوں کے گھر والوں کے ان کی صلح کروائی” اور اب دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہر جگہ دکھائی دیتے ہیں لکس سٹائل ایوارڈز میں دونوں نے ایک ساتھ شرکت بھی کی.