اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں ایک عرصہ تک گردش کرتی رہیں، یہ بھی کہا گیا کہ دونوں میں طلاق ہو گئی ہے ، لیکن ان دونوں نے ایسی کسی بھی خبر کی نہ تصدیق کی نہ ہی تردید کی . فرحان سعید ہانیہ عامر کے ساتھ بھی دکھائی دئیے ان دونوں کی دوستی کے چرچے بھی خوب ہوئے. عروہ حسین کا نام بھی مختلف لوگوں کے ساتھ جوڑا گیا لیکن کسی کی بھی کسی بات میںکوئی حقیقت نہ تھی. اب ایک عرصہ سے عروہ اور فرحان دونوں ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں.
حال ہی میں فرحان سعید نے عروہ حسین کی سالگرہ منائی، دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،” فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر خود عروہ حسین کی سالگرہ کی سلیبریشن کی تصویر شئیر کی ” اور اب ایسی تصاویر کے بعد لوگوں کے زہنوں اور دلوں میں جو شک و شبہات تھے وہ دھندلا گئے ہیں اور ان دونوں کے مداح ان کو ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ دونوں کی گزشتہ برس فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی تھی اسکی پرموشنز بھی جم کر کی گئیں لیکن فلم کوئی خاص بزنس نہ کر سکی .