امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

0
32

امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون حملے کے بعد عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئی ہیں، ایرانی میزائل حملے میں ایئرکرافٹ ہینگرز کو نقصان پہنچا جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر کرافٹ ہینگرز کو نقصان پہنچا اور کئی عمارتیں تباہ ہوئیں،

دوسری جانب رات گئے بغداد کے گرین زون میں مزید حملے کئے گئے۔خبررساں ادارے کے مطابق عراقی دارلحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے تا ہم راکٹ گرین زون میں گرے امریکی سفارتخانے کو راکٹ حملوں سے کوئی نقصان پہنچا، خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو راکٹ فائر کئے گئے جس کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز پہنچ گئیں اور علاقے کوگھیرے میں لے لیا.

راکٹ حملے کے بعد امریکی سفارت خانے میں سائرن بجنے لگے۔ ایک خبر رساں ادارے نے عراقی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ راکٹوں میں سے ایک راکٹ وزیر برائے کونسل کی زیر تعمیر عمارت اور دوسرا امریکی سفارتخانے کے قریب ایک جھیل کے درمیان گر گیا.

گرین زون بغداد میں بین الاقوامی کوارٹر کا مشترکہ نام ہے ، اور یہ 2003 میں عراق پر حملہ کرنے والی بین الاقوامی اتحادی فوجوں کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا۔ گرین زون کا رقبہ لگ بھگ 10 کلومیٹر ہے ، اور یہ عراق کے ایک انتہائی محفوظ فوجی مقامات میں سے ایک ہے۔ گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے صدر دفتر اور سرکاری و غیر ملکی تنظیموں اور ایجنسیوں کے صدر مقامات کے علاوہ حکومت اور فوج کے دفاتر ہیں.

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متناسب جواب دے دیا، اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے،

Leave a reply