دنیا کا کپتان پربھرپوراعتماد،امریکی اوربرطانوی سرمایہ کاروں کی پاکستانی حکومتی بانڈزمیں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری

0
88

اسلام آباد :دنیا کا کپتان پربھرپوراعتماد،امریکی اوربرطانوی سرمایہ کاروں کی پاکستانی حکومتی بانڈز میں 3 ارب ڈالرز سرمایہ کاری،اطلاعات کےمطابق پاکستانی حکومتی بانڈز میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 3ارب ڈالرز تک جا پہنچا، غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے۔

 

بھارت میں مودی مخالف ٹیبلو پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس اور طالبہ کی والدہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافےکارجحان ہے،ٹی بلزمیں رواں مالی سال 30 جنوری تک دوارب 77 کروڑ90 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزمیں سرمایہ کاری کاحجم 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔ جبکہ اس کے علاوہ بھی کئی کروڑ کی پاکستانی بانڈز میں سرمایہ کاری کی گئی

ایف اے ٹی ایف اجلاس سے پہلے دوست ممالک سے رابطوں کومستحکم کیا جائے،خوشخبری ملے گی

انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سودمیں اضافےاورروپے کی قدرمیں کمی کےباعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئےہیں اور ماہرین کوامید ہےحکومتی بانڈزمیں مزیدسرمایہ کاری متوقع ہے۔اوراس سےڈیٹ مارکیٹ کومزید فروغ بھی ملےگا۔

آج یکم فروری سے کروڑوں موبائل فونز پر واٹس ایپ بند ہوجائے گا

Leave a reply