رملہ :امریکا کا یروشلم میں سفارت خانہ کھولنےاورفلسطینیوں کی مالی امداد بحال کرنے کا اعلان:کیوں؟اہم مگرحیران کن وجہ،اطلاعات کے مطابق امریکی کی نئی حکومت نے سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے بند کی گئی فلسطینیوں کی مالی امداد کو بحال کرنے اور یروشلم میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اسرائیل کے دورے کے بعد فلسطین پہنچے جہاں انہوں نے فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور اسرائیلی بمباری سمیت خطے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
رملہ میں ہونے والی ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو یروشلم میں سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے جنگ کے باعث تباہ حال غزہ میں تعمیر نو کے لیے کئی ملین ڈالرز بطور امداد فراہم کرنے کی خوشخبری بھی سنائی۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے یہ اعلان فقط اس وجہ سے کیا ہے کہ امریکہ کواس بات کا ڈر ہے کہ کہیں فلسطینی دوبارہ لرائی نہ شروع کردیں اوراسرائیل کو بہت زیادہ ناقابل تلافی نقصان نہ پہنچائیں . لٰہذا ضروری ہے کہ فسلطینیوں کا غسہ ٹھنڈا ہونا چاہیے