امریکہ اپنے شہریوں پر تشدد بند کرے، ایران کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں پر تشدد کرے
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں امریکہ کی جانب سے سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں پر تشدد بند کرے. امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اس کا عالمی دنیا کو نوٹس لینا چاہئے
ایرانی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مظاہرین کو دبانے، قید کرنے اور امریکی عوام کی مایوسی کی تردید میں حکومت کی غیر موثر حکمت عملی کی مذمت کرتے ہیں؛ امریکی عوام، نسل پرستی، بدعنوانی، ناانصافی اور اپنے حکام کی نااہلی سے تنگ آچکے ہیں اور دنیا ان کی آواز کو سن رہی ہے۔
امریکی مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ، ٹرمپ اہلخانہ سمیت فرار
سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت ، احتجاج مظاہرے ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو لگا دیا گیا
واضح رہے کہ سیاہ فام جارج کو شہر مینیا میں پولیس اہلکار نے گردن پر گھٹنا رکھ کر دبایا جس سے اس کی موت ہو گئی تھی اسکے بعد سے امریکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں، امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا