روس میں امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں سزا
ماسکو: روس کی عدالت نے منگل کے روز ایک امریکی شہری کو جاسوسی کے الزامات پر 15 سال قید کی سزا سنائی ہے، ۔
جین اسپیکٹر، جو روس میں پیدا ہوئے تھے لیکن بعد میں امریکہ منتقل ہو کر امریکی شہریت حاصل کی، کو روس میں رشوت کے معاملے میں ثالث کے طور پر کام کرنے پر پہلے ہی 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی تھی، روس کے آزاد نیوز ادارے "میڈیا زونا” کے مطابق، جس کے ایک صحافی نے عدالت کے اندر رپورٹنگ کی، اسپیکٹر کو جاسوسی کے الزامات پر 13 سال کی سزا دی گئی ہے۔ اس سزا کے ساتھ ان کے پہلے رشوت کے الزام میں لگائی گئی سزا بھی شامل کی گئی، جس کے نتیجے میں انہیں مجموعی طور پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ اسپیکٹر پر 14,116,805 روبل (تقریباً 140,500 امریکی ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، 2020 میں اسپیکٹر نے رشوت کی ثالثی کے الزامات میں اپنی گناہ کا اعتراف کیا تھا۔ یہ رشوت سابق روسی نائب وزیر اعظم آرکادی ڈورکوفچ کے سابق معاونہ اناستاسیا ایلکسیویوا کے لیے دی گئی تھی، اس سے قبل اسپیکٹر میڈپولیمرپروم گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین تھے، جو کینسر کے علاج کی ادویات میں مہارت رکھتا تھا،
امریکہ کے سفارتخانے کے ایک اہلکار نے اگست 2023 میں سی این این کو بتایا کہ انہیں یہ یقین تھا کہ اسپیکٹر پہلے ہی جیل میں ہے، اور اس نئے الزامات کے بارے میں ان کے پاس کوئی معلومات نہیں تھیں۔
پشپا 2 کی نمائش:انتہائی مطلوب گینگسٹر اور منشیات اسمگلر گرفتار
جاپان میں کرسمس ویلنٹائن ڈے کی طرح،نوجوان جوڑے رومانس کیلئے تیار