امریکی کانگریس نے جمال خاشقجی کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں‌لانے کے لیے بل منظور کر لیا

0
62

واشنگٹن :جمال خاشقجی کا قتل سعودی عرب کے لیے گلے کی ہڈی بنتے ہوئے نظر آرہا ہے. اس سلسلے میں امریکی ارکان کانگریس نے ایک بل منظور کرلیا ہے. ذرائع کے مطابق امریکی اراکین کانگریس نے سات مخالف ووٹوں کے مقابلے میں چار سو پانچ موافق ووٹوں سے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کا مواخذہ کئے جانے کے بارے میں بل کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق یہ بل ریاست نیوجرسی کی رکن کانگریس ٹام مالی نووسکی نے انسانی حقوق کے قانون اور سعودی عرب جواب دہ کے عنوان سے تیار کیا تھا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر اگنس کالمرڈ نے حال ہی میں سعودی عرب کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد بن سلمان اور متعدد دیگر سعودی حکام کے ملوث ہونے پر تاکید کرتے ہوئے اس سلسلے میں واشنگٹن کے اقدام کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a reply