امریکی قونصلیٹ لاہور نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں

امریکی قونصلیٹ لاہور نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں

باغی ٹی وی : امریکی قونصلیٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے مظاہرے کی وجہ اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے . قونصلیٹ نے اپنے ایک نوٹس میں کہا ہے کہ ہمارے قونصلیٹ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یتیم خانہ چوک پر مظاہرین آئندہ 24-48 گھنٹوں میں لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کا آغاز کرسکتے ہیں۔ لاہور میں امریکی قونصل خانہ شہر میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ بڑے اجتماعات ، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنے گردونواح سے چوکنا رہیں۔
اس سلسلے میں بڑے بڑے اجتماعات کے علاقوں سے گریز کریں۔کسی بڑے اجتماع اور / یا مظاہرے کے آس پاس میں غیر متوقع طور پر احتیاط برتیں۔
اپنے ذاتی حفاظتی منصوبوں کا جائزہ لیں۔media اپ ڈیٹس کے local مقامی میڈیا کی نگرانی کریں۔
خود کو لو پروفائل رکھیں

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

Comments are closed.