لاہور: امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبر، بورڈ آف ٹرسٹیزسینٹوریل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان کا ایمرا سینٹردورہ پودا لگاکر سرسبز پاکستان مہم کا حصہ بن گئے ۔اطلاعات کےمطابق ایمرا سنٹر ؛امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبر، بورڈ آف ٹرسٹیزسینٹوریل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان نے ایمرا سینٹردورہ کیا اور پودا لگاکروزیر اعظم پاکستان کے سرسبز پاکستان پروگرام مہم کا حصہ بن گئے۔

باغی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبر ، بورڈ آف ٹرسٹیز سینٹوریل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان نے ایمرا سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر صدر ایمرا محمد آصف بٹ ،نائب صدرعرفان ملک ،ایمراممبر گورننگ باڈی علی وقار ، رانا وحید حسین اور آصف خاور سمیت دیگر نے استقبال کیا شاہد احمد خان نے ایمرا سینٹر میں وزیراعظم عمران کی جانب سے جاری سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت ایمرا سینٹر میں پودا لگایا اور پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل پر اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1223977440063651840

اس موقع پر میڈیابسے گفتگو کرتے ہوئے شاہد احمد خان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اسی طرح درخت لگتے رہیں تو آلودگی کم ہوتی رہے گی۔ امریکہ کی ٹریلول ایڈوائزی سے پاک امریکہ کی تعلقات بہتر ہوں گے۔ٹریول ٹریڈ 30 فیصد بڑھایا جارہا ہے۔امریکہ کی ٹریول ایڈوائزری بہتر ہو رہی ہے ۔

پاکستان کا بزنس کامیاب ہو گاپاکستان میں کاروباری حضرات کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہئیں ۔صنعتوں کو بجلی زیادہ استعمال کرنے پر قیمت میں کمی کی جائے تاکہ کاروبار روشن ہو سکے۔کیونکہ پاکستان میں کاروبار بہتر ہوگا تو لوگ خوشحال ہوں گے۔کشمیر کا مسئلہ ہیومین رائٹس کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ساتھ بہت سے ملک دے رہے ہوتےتو کشمیر میں یہ حالات نہ ہوتے۔امریکی کانگرس میں بھی کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا جارہا ہے ۔کشمیر کی وجہ سے انڈیا کی پوزیشن عالمی طور پر کمزور ہو چکی ہے۔جس کا نقصان انڈیا کو ہی ہو رہا ہے۔مودی کو عقل اور ہوش کےناخن لینے چاہیں۔ اگر کشمیر کے لوگ اپنے ریجن کے مطابق رہنا چاہتے ہیں تو انھیں پورا حق ہے۔

اس موقع پر صدر ایمرا نے میڈیا انڈسڑی کو درپیش مسائل اور موجودہ میڈیابحران سےآگاہ کیا۔ صدر ایمرا محمد آصف بٹ کا کہنا تھاکہ بطور صحافی ہمیں کسی سے امداد نہیں چاہئے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ صحافتی برادری کے لئے ایسے اقدامات اور کاوش کریں جس سے وہ باعزت طریقے سے روز گار کماسکیں اور موجودہ اور آئندہ آنے والے کسی بھی میڈیا بحران اور مسائل سامنا کرسکیں۔

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبر و بورڈ آف ٹرسٹیز سینٹوریل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان کا کہنا تھا کہ صحافت اور صحافتی برادری پوری دنیا میں عزت و مرتبہ کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر پاکستان میں اس طرح صحافتی برادری کو میڈیا بحران کی نذر کرنا موجودہ حکومت میڈیا مالکان کی نااہلی ہے ۔ جو پوری دنیا پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرکے امن پیغام پہنچاتے ہیں ان کو پاکستان میں روزگار کے لئے بہترین سہولیات مہیاکرنا چاہئے۔ تاکہ وہ اپنا کام پوری محنت اور لگن کے ساتھ کرسکے۔ ایمرا اس وقت پاکستان میں ورکنگ صحافیوں کے حقوق کے لئے جو اقدامات کررہی ہے ناصرف وہ قابل تعریف ہیں بلکہ وہ قابل ستائش بھی ہیں۔

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبران سے ایمرا ممبران سمیت پاکستانی صحافیوں کی ٹریننگ ورکشاپس اور فیلوشپس پروگرام کے انعقاد کے لئے اقدامات کروں گا۔جس سے ان کے کام اور معیار میں مزید بہتری اور نکھار سامنے آئے گا۔ اور ان کے لئے نئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کا جو بحران کا سامنا ہے اس پر حکومت سمیت تمام اداروں کو موثرقدامات اپنانے چاہئیں۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان اس وقت 220 ملین آبادی کی مارکیٹ ہے۔ امریکا سمیت دنیا بھر کے کاروباری مارکیٹ تک رسائی دینی چاہئے۔ایمرا بطور صحافتی تنظیم ورکرز صحافیوں کے حقوق کے لئے بہترین اقدامات کررہی ہے۔ایمرا کو بطور صحافتی تنظیم اپنے ممبران کی ٹریننگ کے امریکی ڈیموکریٹک اہم امور پر پیش رفت ہوگی ۔
ایمرا ممبران کے لئے امریکہ میں جدید صحافتی امور پر ٹریننگ اور جدید رجحانات پرورکشاپس اور ٹریننگ کا اہتمام کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ جس سے پاکستانی صحافتی برادری کے لئے بہترین صحافتی اقدار کے بارے آگہی پیدا ہوگی۔ صدر ایمرا محمد آصف بٹ و ایمرا باڈی نے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ممبر و بورڈ آف ٹرسٹی سینٹورل کمپین کمیٹی شاہد احمد خان کا صحافتی برادری کے مسائل کے حل پر بات چیت کرنے اور موثرحل کے لئے اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

Shares: