ایران کے وزیرخارجہ 23 مئی کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جو اپنے پاکستانی ہم منصب سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے.
ایران امریکا جنگ کا خطرہ، ایران اور چین کا دشمن ایک،خطے میں کیا ہونیوالا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل رات کو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے.وہ پرسوں وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ ملاقاتیں کریں گے۔ پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے میں دو طرفہ مسائل کے حل بالخصوص سرحدی سیکیورٹی کے امور زیر غور آئیں گے۔ ایران پر امریکی پابندیاں، گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت ہوگی
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایران کا دورہ کیا تھا اس کے بعد وزیر خارجہ پاکستان آ رہے ہیں، اس وقت امریکہ اورایران کے مابین لفظی جنگ چھڑ چکی ہے. امریکہ نے ایران پر حملے کی دھمکی دی تو ایران نے بھی جواب دیا ،ایسے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے.