فلوریڈا میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والی خاتون نے ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے

فلوریڈا میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والی 20 سالہ دَویانا پورٹر نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیتیں کیونکہ انہیں "ٹرمپ کے موقف” پسند ہیں۔ پورٹر نے بتایا کہ وہ پورٹو ریکن ہیں اور اگرچہ ٹرمپ کے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے جلسے میں پورٹو ریکو کے بارے میں کی جانے والی تبصرے انہیں پسند نہیں آئیں، مگر وہ سمجھتی ہیں کہ "ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے، اور اگر وہ پورٹو ریکن لوگوں کو پسند نہیں کرتے تو یہ تکلیف دہ ہے، لیکن آخرکار میں اپنے آپ سے مطمئن ہوں۔”

دوسری جانب پنسلوانیا کے مغربی علاقے کی ایلیگینی کاؤنٹی میں منگل کی صبح دو پولنگ مراکز میں تاخیر دیکھی گئی، تاہم اب وہ مراکز دوبارہ فعال ہو چکے ہیں۔ کاؤنٹی کی ترجمان ایبِگیل گارڈنر نے کہا کہ وائٹ ہال کے پولنگ اسٹیشن پر انتخابی جج دیر سے پہنچے، لیکن اب وہ وہاں موجود ہیں اور پولنگ مرکز فعال ہے۔پٹسبرگ کے لنکن پلیس علاقے میں، پولنگ اسٹیشن پر انتخابی جج وقت پر نہ پہنچ سکے،تا ہم اب وہاں پولنگ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔”

ریپبلکن نائب صدر کے امیدوار جے ڈی وینس نے آج صبح سینٹ انتھونی آف پیڈویا چرچ میں اپنی بیوی عائشہ اور بچوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر جا کر ووٹ ڈالا۔ سینٹر جے ڈی وینس نے خوشگوار مزاج میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی اور کہا کہ "ہم سب کو اپنے ملک کے مستقبل کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔”

امریکی انتخابات،جوبائیڈن نے سرگرمیاں ترک کر دیں،گھر ہی رہیں گے

امریکی انتخابات،شمالی کیرولائنا میں ووٹنگ اسٹیشن پر طویل قطاریں

امریکی انتخابات،کئی علاقوں میں ووٹرز کو شدید بارش اور طوفانی موسم کا سامنا

امریکی صدارتی انتخابات،کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین

امریکی انتخابات،غزہ جنگ نے عرب،مسلم ووٹرز کو جل سٹائن کی طرف کیا مائل

امریکی انتخابات،ٹک ٹاک نے نوجوانوں کےسیاسی خیالات بدل ڈالے

کملا ہیرس کی کامیابی کے لئے بھارت کے مندروں میں دعائیں

کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

غزہ جنگ کا خاتمہ کروں گی،کملاہیرس کی عرب امریکیوں کی حمایت کی کوشش

ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید

Shares: