امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں
واشنگٹن: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدارتی انتخابات جیت چکے ہیں، ٹرمپ کو 2024 کے انتخابات میں اہم ریاستوں میں برتری رہی ہے یہ تیسرے انتخابات ہیں جن میں ٹرمپ کا نام گونج رہا تھا،حالیہ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی سیاست میں اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔سی این این کے ایگزٹ پولز کے مطابق، 2016، 2020 اور 2024 کے انتخابات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح خراب معیشت نائب صدر کملا ہیرس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی، خواتین میں ان کی حمایت میں اضافے کی کوششیں ناکام ہوئیں، حالانکہ اس دوران اسقاط حمل کے حق میں حمایت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، اور کس طرح لاطینی مرد خاص طور پر ٹرمپ کی طرف مائل ہوئے۔
اس سال کملا ہیرس کو خواتین میں جو برتری حاصل ہوئی، وہ صدر جو بائیڈن اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے کم تھی، جو نائب صدر کے لیے پریشان کن علامت ہے کیونکہ ان کا مقصد خواتین کو اسقاط حمل کے مسئلے پر متحرک کرنا تھا۔ دوسری طرف، ٹرمپ نے مردوں میں اپنی برتری برقرار رکھی۔ لاطینی ووٹرز، خصوصاً لاطینی مردوں میں، 2016 سے ٹرمپ کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس سال، لاطینی مردوں نے پہلی بار ٹرمپ کو حمایت دی۔ 2020 میں جو بائیڈن نے ان کی حمایت 23 پوائنٹس سے حاصل کی تھی، لیکن 2024 میں یہ حمایت ٹرمپ کو حاصل ہوئی۔ لاطینی خواتین نے اب بھی ہیرس کو پسند کیا، لیکن یہ فرق پہلے کی نسبت کم تھا۔ دوسری جانب، ہیرس نے سیاہ فام مردوں اور عورتوں میں مضبوط برتری برقرار رکھی۔ سفید فام مردوں میں ٹرمپ کی برتری کم ہوئی۔سفید فام ناخواندہ ووٹرز ہمیشہ سے ٹرمپ کے حامی رہے ہیں، اور یہ رجحان اب بھی برقرار ہے۔ تاہم، سفید فام تعلیمی ڈگری رکھنے والے ووٹرز میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ 2016 میں یہ ووٹرز ٹرمپ کے حق میں تھے، لیکن 2024 میں ہیرس نے ان میں تقریباً 10 پوائنٹس کی برتری حاصل کی، جو کہ مردوں اور عورتوں دونوں کی طرف سے تھی۔ ہیرس نے سفید فام خواتین میں تعلیمی ڈگری کے ساتھ 20 پوائنٹس کی برتری حاصل کی، جو بائیڈن اور کلنٹن کے مقابلے میں بہتری تھی۔
حالیہ امریکی انتخابات میں نسل، عمر اور طبقاتی فرق میں واضح تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو جمہوریت کے اصولوں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں اور ترقی پسند نظریات کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں۔ اسی طرح خواتین، رنگ دار افراد اور تعلیم یافتہ طبقات نے انتخابی عمل میں حصہ داری بڑھائی ہے، جس کا اثر امریکی سیاست پر گہرا پڑا ہے۔2016 کے انتخاب میں جس طرح سے ٹرمپ کی جیت ہوئی، اس کے بعد سے قدامت پسندوں اور ترقی پسندوں کے درمیان مقابلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ 2020 کے انتخابات میں جو بائیڈن کی جیت نے ایک نئی سیاسی سمت کا آغاز کیا، اور اسی دوران امریکہ میں مروجہ سیاسی تقسیم میں مزید اضافہ ہوا۔ خاص طور پر، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے انتخابی گفتگو اور بحث میں نئے رجحانات کو جنم دیا ہے۔معاشی حالات، صحت کی خدمات، موسمیاتی تبدیلیوں اور سوشل جسٹس جیسے مسائل نے عوام کے فیصلوں پر اثر ڈالا ہے۔ حالیہ برسوں میں، ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی اور عوامی شعور میں اضافے نے بھی امریکی ووٹروں کے رویوں کو متاثر کیا ہے۔
یہ انتخابات امریکی سیاست میں ایک نئے دور کی علامت ہیں، جہاں نہ صرف ٹرمپ کی مسلسل حمایت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ہیرس اور بائیڈن کی پالیسیوں کے اثرات بھی واضح ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم
اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب
ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے ایک نیا آغاز،اسرائیلی وزیراعظم
ٹرمپ کی فاتحانہ تقریر،ایلون مسک کی تعریفیں”خاص”شخص کا خطاب
ٹرمپ کا شکریہ،تاریخی کامیابی دیکھی،جے ڈی وینس
ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول کی مبارکباد
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کا نیا مکین مل گیا،ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں، ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، اب تک کے نتائج کے مطابق ٹرمپ277ووٹ لے چکے ہیں،
امریکی انتخابات،کئی علاقوں میں ووٹرز کو شدید بارش اور طوفانی موسم کا سامنا
امریکی انتخابات،غزہ جنگ نے عرب،مسلم ووٹرز کو جل سٹائن کی طرف کیا مائل