امریکی انتخابات،شمالی کیرولائنا میں ووٹنگ اسٹیشن پر طویل قطاریں
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئےپولنگ جاری ہے،شمالی کیرولائنا کے شہر وِلمِنگٹن میں واقع "لائل آرڈر آف دی موس لوج” میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کی طویل قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ پولنگ اسٹیشن صبح 6:30 بجے کھلا اور ابتدائی طور پر 30 سے 40 افراد قطار میں کھڑے تھے۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، قطار میں مزید افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا،
دوسری جانب جارجیا کے شہر لارنس ول میں واقع گوِنیٹ کاؤنٹی ووٹر رجسٹریشن اینڈ الیکشنز آفس میں بھی ایک طویل قطار دیکھنے کو ملی، جہاں لوگ اپنا بیلٹ جلدی سے وصول کرنے کے لیے انتظار کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں مقابلہ ہے،ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ امریکا، یہ آپ کی آوازسنانے کا لمحہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹرز سے کہا کہ یہ باہر نکلنے، ووٹ ڈالنے کا وقت ہے، ایک ساتھ مل کر امریکا کو دوبارہ عظیم بنا سکتے ہیں۔امریکی انتخابات میں سات کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکےہیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کےلیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔ پانسہ پلٹنے والی سات ریاستیں کسی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کن ہوں گی،6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا آغاز اور اختتام الگ الگ وقتوں پر ہوگا۔
امریکی انتخابات،کئی علاقوں میں ووٹرز کو شدید بارش اور طوفانی موسم کا سامنا
امریکی صدارتی انتخابات،کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین
امریکی انتخابات،غزہ جنگ نے عرب،مسلم ووٹرز کو جل سٹائن کی طرف کیا مائل
امریکی انتخابات،ٹک ٹاک نے نوجوانوں کےسیاسی خیالات بدل ڈالے
کملا ہیرس کی کامیابی کے لئے بھارت کے مندروں میں دعائیں
کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول
امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر
کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا
انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا
غزہ جنگ کا خاتمہ کروں گی،کملاہیرس کی عرب امریکیوں کی حمایت کی کوشش