نیویارک :امریکہ کی طرف سے نیشنل بینک آف پاکستان کو 55 ملین ڈالرجرمانہ ،اطلاعات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان نے نیویارک اور وفاقی حکام کو 55 ملین ڈالر سے زائد جرمانے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
کراچی میں نیشنل بینک آف پاکستان کی ایک برانچ کو منی لانڈرنگ میں ناکامی پر یہ جرمانہ کیا گیا ہے ، امریکہ کے فیڈرل ریزو بورڈ اور نیویارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشنل سروسز نے نیشنل بینک آف پاکستان کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کل 55 ملین ڈالر کا جرمانہ کر دیا
فیڈریل ریسزرو بورڈ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان امریکہ میں فارن بینک پر آپریٹ کررہا تھا، اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا بورڈ فرم نیشنل بینک آف پاکستان سے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام کو بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کرے گا امریکی حکام نے مبینہ اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر بینک سے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پرعمل کا تحریری پلان بھی مانگ لیا ہے
دوسری طرف امریکہ نے ایران کے گیس پائپ لائن پر امریکہ نے پابندی عائد کردی ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ امریکہ کی ان پابندیوں کے نتیجے میں پاکستان بھی براہ راست متاثر ہوگا ،یہ بھی یاد رہےکہ نیشنل بینک کو جرمانہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا بلکہ 2021 کے آخری ایام میں بھی جرمانہ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک آف پاکستان پر 28 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان پر 28 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل بینک پر جرمانہ کسٹمرز کی شناخت، اینٹی منی لانڈرنگ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، فارن ایکس چینج، اثاثوں کے معیار اور عمومی بینکنگ آپریشنز میں قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر عائد کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کو برانچوں میں اندرونی سطح پر انکوائری کرنے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث افسران کی خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر 2021 کے دوران 4 بینکوں پر 47 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ن لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک آف پاکستان ،منی لانڈرنگ کا جُرم 550 ملین ڈالر کا جُرمانہ،برابر قسط کے جس کے لۓ IMF کی غلامی قبول ۔ نیب کے مقدمے سازوں اور میڈیا کے الزام تراشوں کی ہتھکڑیاں اور قینچیاں اُسی طرح کب حرکت میں آئیں گی جس طرح وہ سالوں سے بغیر کچھ ثابت کیے جمہوری سیاستدانوں پر وار کرتی ہیں۔
https://twitter.com/SenPervaizRd/status/1497067557337157633
ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہ نکل پانے کے لیے ساڑھے تین سال سے سخت کوشش جاری ہے۔ ثمر بھی مل گیا۔ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر امریکہ میں نیشنل بینک ساڑھے 5 کروڑ ڈالر جرمانہ دے گا۔ قومی خزانہ جس بے دردی سے لٹایا جارہا ہے اس کے بعد معاشی بہتری کی توقع فضول ہے۔
https://twitter.com/AbidSherAli/status/1497043425111298049