امریکی گالفر ٹائیگرووڈز نے ساتھیوں کی محبت دیکھی تو کیسے جذباتی ہوئے .

باغی ٹی وی : امریکی گالفر ٹائیگرووڈز اپنے ساتھی گالفرز اور فینز کی محبت دیکھ کر خوش ہوگئے، گالفرز نے لال شرٹ اور بلیک پینٹ پہن کر حادثے میں زخمی ہونے والے ٹائیگر ووڈز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

لال شرٹ اور بلیک ٹراؤزر گالف کی دنیا میں پہچان ہے امریکن گالفر ٹائیگر ووڈز کی جو گزشتہ ہفتے حادثے میں زخمی ہوگئے تھے
کار حادثے میں زخمی ہونے والے عالمی شہرت یافتہ امریکی گالفر ٹائیگر وڈز کی حالت میں بہتری آئی ہے اور ان کا علاج دوسرے روز بھی سیڈارس سینائی میڈیکل سنٹر میں جاری ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 15 بار چیمپیئن بننے والے ٹائیگر وڈز منگل کے روز جنوبی لاس اینجلس میں اکیلے اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی سینٹر میڈین سے ٹکرا کر توازن کھو بیٹھی اور درخت سے ٹکرانے کے بعد کئی قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ان کی ٹانگ پر گہرے زخم آئے تھے اور ہاربر میڈیکل سنٹر میں ان کی سرجری ہوئی تھی۔ گولف چیمپیئن کو بدھ کی رات سیڈراس سینائی منتقل کیا گیا تھا

Shares: