امریکی خفیہ اداروں کی وارننگ:امریکہ لٹنے والاہے:بچالو اسے

واشنگٹن: امریکی خفیہ اداروں کی وارننگ:امریکہ لٹنے والاہے:بچالواسے ،امریکی خفیہ اداروں نے وارننگ جاری کردی:ہرطرف خوف ہی خوف ،اطلاعات کے مطابق امریکا کے حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پرتشدد حملے ہوسکتے ہیں

خفیہ اداروں نے 6جنوری کو کانگریس پر صدر ٹرمپ کے شدت پسند حامیوں کے حملے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ سلسلہ وار مسلح اور پرتشدد حملوں کا نقطہ آغاز ہو سکتا ہے خفیہ اداروں نے20جنوری تک ملک کے مختلف حصوں میں ایسے حملے جاری رہنے کا خد شہ ظاہر کیا ہے.

ایف بی آئی نے ایک الرٹ بھی جاری کیا ہے جس میں وفاقی دارالحکومت واشنگٹن سمیت ملک کی تمام 50 ریاستوں میں ممکنہ طور پر تشدد کے واقعات پیش آنے کے خدشات کا ذکر ہے اس الرٹ کی کاپی امریکی ذرائع ابلاغ نے شائع کی ہے ایف بی آئی کے الرٹ کے مطابق وفاقی ادارے کو ایک جانے پہچانے مسلح گروپ کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ 16 جنوری کو واشنگٹن جانے کی تیاری کر رہا ہے.

ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کانگریس نے موجودہ صدر کو 25 ویں ترمیم کے تحت عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی تو بہت بڑی مزاحمت ہو سکتی ہے ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ مذکورہ مسلح گروہ ریاستی مقامی اور وفاقی عمارتوں پر حملوں کی بھی دھمکی دے رہا ہے مخصوص دھمکیوں پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے دیگر حکومتی ادارے بھی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں.

اندرونی سلامتی کے ادارے ہوم لینڈ سیکیورٹی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ صدر کی سیکورٹی پر مامور یو ایس سیکرٹ سروسز کو 12جنوری سے تقریب حلف برداری سے متعلق سیکورٹی انتظامات شروع کرنے کی ہدایت کر رہا ہے اور اس طرح یہ کام پہلے سے طے شدہ پروگرام سے6 روز قبل شروع ہو گا ہوم لینڈ سیکیورٹی نے پروگرام میں تبدیلی کی وجہ گزشتہ ہفتے کے واقعات اور تبدیل ہوتی ہوئی سیکیورٹی کی صورتِ حال کو قرار دیا ہے.

Comments are closed.