امریکہ کی تائیوان میں مداخلت:متعدد ایشیائی ممالک چین کے ساتھ کھڑے ہوگئے
بیجنگ:امریکہ کی تائیوان میں مداخلت:متعدد ایشیائی ممالک چین کے ساتھ کھڑے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چین کی سخت مخالفت اور احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کا دورہ کیا۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس سلسلے میں دنیا کے متعدد ممالک کی سیاسی جماعتوں نے واضح کیا ہے کہ وہ ون چائنا اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہیں اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کریں گی۔
چینی سرحدوں پرامریکہ اوربھارت کی جنگی مشقیں
فرانسیسی سیاسی جماعت ” اندومٹبل فرانس ” کے رہنما جین لوک میلینچن نے کہا کہ فرانس کا موقف ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، اور تائیوان چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔زمبابوے کی حکمران جماعت افریقن نیشنل یونین پیٹریاٹک فرنٹ، یونان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت سریزا، بنگلہ دیش ورکرز پارٹی، سائپرس ورکنگ پیپلز پروگریسو پارٹی، لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی اور ایکواڈور کی کمیونسٹ پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے ، تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ وہ ون چائنا اصول کی حمایت کرتے ہیں اور کسی بھی ملک کی جانب سے ون چائنا پالیسی کو کسی بھی شکل میں تبدیل کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ۔
چینی فوج نے پینٹاگان کی ٹیلی فونز کالز سُننے سے انکارکردیا
سینیگال کی انڈیپنڈنٹ لیبر پارٹی کے جنرل سیکرٹری سامبا ویسٹ نے کہا کہ وہ ون چائنا اصول کو پامال کرنے اور آبنائے تائیوان میں عوامی جمہوریہ چین کو نشانہ بنانے والی مخالفانہ سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو کہ عالمی امن اور ترقی کے لیے نقصان دہ ہیں۔کوموروس کی حکمران جماعت نے ایک پریس ریلیز میں اس بات کا اعادہ کیا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے، پارٹی چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مخالفت کرتی ہے اور ایک چین کے موقف اور چین کی وحدت کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔