امریکی بوئنگ کمپنی 737 طیاروں کا نقص دور کرنے میں ناکام ہوگئی

0
48

واشنگٹن :امریکی بوئنگ کمپنی 737 طیاروں کا نقص دور کرنے میں ناکام ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق بوئینگ کمپنی نے رواں سال کے دوران بھی سیون تھری سیون میکس طیاروں کی پروازوں پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس پریس کے مطابق بوئنگ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھے ماہ کے دوران بھی سیون تھری سیون میکس طیاروں کو پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سے پہلے بوئنگ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ مذکورہ طیاروں میں پائے جانے والے فنی نقائص کو کم سے کم وقت میں دور کردیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سن دوہزار انیس میں پانچ ماہ سے بھی کم کے عرصے میں سیون تھری سیون میکس طیاروں کو پیش آنے والے دو حادثات میں تین سو چھیالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے-امریکی کمپنی بوئنگ کے سیون تھری سیون میکس طیاروں کے ہلاکت خیز حادثات کے بعد یورپ اور دنیا کے بہت سے ملکوں نے مذکورہ طیاروں کو گراؤنڈ کردیا تھا۔

Leave a reply