امریکا کا بغداد پر ایک اور حملہ، پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر سمیت 6 جاں بحق

امریکا کا بغداد پر ایک اور حملہ، پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر سمیت 6 جاں بحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد امریکی فضائیہ نے بغداد میں ایک اور ملیشیا لیڈر کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 2 گاڑیاں تباہ جبکہ 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔امریکی فضائیہ نے حملے میں حشد الشعیبی پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بھی لبنان پر پروازیں جاری ہیں.

امریکا کے فضائی حملے میں ایرانی جنرل سلیمانی کی موت کے بعد واشنگٹن اور تہران میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں عراقی پیرا ملٹری فورس الحشدالشعبی کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز امریکی فضائی حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی مارے گئے تھے۔

بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

Comments are closed.