امریکہ کی جانب سے بھارت کو ہارپون میزائلوں‌ کی فروخت پر پاکستان کا اظہار تشویش

0
33

امریکہ کی جانب سے بھارت کو ہارپون میزائلوں‌ کی فروخت پر پاکستان کا اظہار تشویش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بھارت کو ہارپون میزائلوں‌ کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔ 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے امریکہ بھارت کو میزائل دے گا.

پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کو کئی بار بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کیا، میزائل فراہمی خطے کی سلامتی کی مخدوش صورت حال مزید خراب کرسکتی ہے۔بھارت کرونا کی عالمی جنگ کی آڑ میں کوئی جعلی آپریشن کرسکتا ہے، پاکستان کشیدگی بڑھانے کا نہیں ہر ممکن صبروتحمل کا حامی ہے، بھارت کو میزائل کی فراہمی ایشیا کی صورتحال خراب کر سکتی ہے،

حکومت کے خلاف سازشیں،نواز شریف اور زرداری کے خلاف کپتان نے بڑا فیصلہ کر لیا

وزیر خارجہ کو آج پھر کشمیر یاد آ گیا، کشمیر کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل قریشی نے بتا دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

حریت رہنماؤں کو رہا کیا جائے، اب بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ،پاکستان

بھارت پلوامہ ٹو کرنا چاہتا ہے ،کشمیر میں انسانی زندگیاں خطرے میں،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے، بھارت نے ایل اوسی پر 2017 میں 1300 خلاف ورزیاں کرچکا ہے، بھارت نے 2018 میں 2350بار فائر بندی کی خلاف ورزیاں کیں، بھارت 2019 میں 3351، رواں سال ابتک 765بارخلاف ورزیاں کرچکا ہے، پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور مادروطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ اقدامات کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پر بھارتی الزامات کا متعلقہ ادارے جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان دوطرفہ اور عالمی معاہدوں کا احترام کرتا ہے، عام شہریوں کو ہدف نہیں بناتا۔

Leave a reply