امریکہ کو جواب دیں گے مگر کیسے؟ ایرانی وزیر خارجہ نے بڑا اعلان کر دیا

0
29

امریکہ کو جواب دیں گے مگر کیسے؟ ایرانی وزیر خارجہ نے بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی نیوز چینل سی این این کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا ارتکاب کر کے امریکہ نے 3 اہم قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکہ نے اپنے اس مذموم اقدام کے ذریعے عراقی خودمختاری و عراق کیساتھ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی اور  لوگوں کے احساسات کو پامال کیا ہے جبکہ عراقی پارلیمنٹ اور عوام نے اپنے انداز سے اسکا بھرپور جواب دیدیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ اس خطے کے اندر امریکی غیرمطلوب اور ناپسند عناصر گردانے جاتے ہیں جنکا خطے کے اندر باقی رہنا کسی کو قبول نہیں۔ خطے کے عوام امریکی اقدامات پر غم و غصے کی حالت میں ہیں اور خطے سے امریکی انخلاء چاہتے ہیں جبکہ خطے سے امریکی انخلاء کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

محمد جواد ظریف نے امریکی صدر کیطرف سے ایرانی تاریخی و ثقافتی مقامات پر حملے کی دھمکی کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کرتے جبکہ ہمہ وقت جنگی جرائم کے ارتکاب کیلئے تیار رہتے ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کی امریکی کارروائی عراق کیخلاف ایک دشمنانہ اقدام جبکہ ایران کیخلاف ایک مسلحانہ حملہ تھا۔ امریکیوں نے ہمارے ایک انتہائی محترم اور عظیم کمانڈر کو شہید کیا ہے اور ہم اسکا جواب ضرور دیں گے لیکن ایک مناسب انداز میں نہ کہ غیرمناسب کیونکہ ہم قانون کے پابند ہیں اور قانون کا احترام کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کیطرح قوانین توڑنے والے نہیں۔

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

Leave a reply