امریکی کپمنی نےایک سیٹ والا مسافرالیکٹرک طیارہ تیار کرلیا
نیویارک:امریکہ کا سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کا سفر جاری ،ایک امریکی کمپنی نے چھوٹے سفر کے لیے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیارکرلیا ہے۔کمپنی انجنیئر کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں مسافروں کی گنجائش بڑھانے پر کام ہورہا ہے.
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس طیارے کو لفٹ کا نام دیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 15 منٹ تک بحفاظت پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ طیارہ مختصر تفریحی سفر کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ اسے اڑانے کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ صرف جوائے اسٹک کے ذریعے اڑایا جاسکتا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارہ اس سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا ۔