امریکہ نے دی ایرانی قدس فورس کے نئے سربراہ کو دھمکی

0
37

امریکہ نے دی ایرانی قدس فورس کے نئے سربراہ کو دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کی قدس فورس کے نئے سربراہ کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دے دی، امریکی نمائندہ خصوصی برائے ایران نے خبردار کیا کہ عیسیٰ قانی نے اگر واشنگٹن کے مفادات کو نقصان پہنچایا تو ان کا انجام بھی قاسم سلیمانی جیسا ہو گا۔

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران برائن ہک کا عربی اخبار کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگر اسماعیل قانی نے اپنے پیش رو کے راستے پر چلتے ہوئے امریکی افواج یا مفادات کو نشانہ بنایا تو ان کا بھی قاسم سلیمانی جیسا انجام ہو گا۔ قاسم سلیمانی کے قتل سے ایسی خلیج پیدا ہو گئی جس کو بھرنا ایران کے بس میں نہیں، 3 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ڈرون حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ 62 سالہ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد تعینات کیے گئے قدس فورس کے نئے سربراہ نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکیوں کی لاشیں بچھانے کا اعلان کردیا۔ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی کو پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم قدس فورس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ جو پہلے نایب سربراہ کے عہدے پر فائر تھے.

سپاہ قدس کے تازہ مقرر کئے جانے والے کمانڈر بریگیڈیر جنرل اسمعیل قاآنی کا تعلق ایران کے مقدس شہر مشہد سے ہے جبکہ انکی عمر اس وقت تقریبا 61 ہے۔ وہ 21 سال کی عمر میں سپاہ پاسداران میں شامل ہونے کے بعد چند سال تک تہران میں اعلی فوجی تربیت کے حصول میں مشغول رہے۔

بریگیڈیر جنرل اسمعیل قاآنی جو ایران کے انقلابی گارڈز میں ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں دسیوں سال سپاہ پاسداران کی مختلف ڈویژنز کو کمانڈ کرتے رہے جبکہ ایک عرصے سے سپاہِ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے نائب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

مڈل ایسٹ آئی کیلئے کام کرنے والے ترک صحافی رجب سوئیلو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قدس فورس کے نئے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے عہدہ سنبھالتے ہی بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم سب لوگوں کو کہتے ہیں کہ صبر رکھیں اور پورے مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کی لاشیں گرتی دیکھیں۔

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

Leave a reply