وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد پاکستان کو امریکا کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر امریکی امداد کی پہلی قسط موصول ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی امداد کی 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیرحماد اظہر کا کہنا ہے کہ امریکی امداد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی دو سال سے معطل پاکستان کے لیے امدادی پروگرام بحال کر دیا ہے۔ یہ پروگرام سابقہ دور حکومت میں معاشی عدم توازن کی بنا پر معطل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے، ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی.امریکا پہنچنے پر ایئر پورٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔

Shares: