امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،تحقیقات کا حکم دے دیا گیا

0
35

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، گزشتہ روز واشنگٹن کے ایک ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک نامعلوم ڈرون طیارے کے بہت قریب آگیا تھا۔

امریکی صدرکے طیارے کو حادثے سے متعلق خلیج ٹائمز کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے سرکاری حکام کی جانب سے تو تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، لیکن ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر طیارے میں موجود لوگوں نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بوئنگ 757 ائیرفورس 1 فلیٹ میں شامل طیارہ گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ایک ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا جب اچانک ایک نامعلوم اور چھوٹا ڈرون طیارے کے قریب آگیا۔طیارے میں موجود کئی لوگوں نے اس ڈرون کو دیکھا ۔ ڈرون کے طیارے کے قریب آ جانے سے تصادم ہونے کا خدشہ تھا، تاہم خوش قسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہوا۔

Leave a reply